وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے کشمیر کے تناظر میں سابق
مرکزی وزیر داخلہ پی چدمبرم کے بیان کی آج سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر
اعظم نریندر مودی جموں و کشمیر میں کانگریس کی غلطیوں میں اصلاح کرنے کی
کوشش کر رہے ہیں۔مسٹر سنگھ نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ جموں و کشمیر میں کانگریس کی جانب
سے کی گئی غلطیوں
میں اصلاح کے لئے کانگریس پارٹی اور مسٹر چدمبرم کے
ساتھیوں کو مودی حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم جواہر لعل نہرو نے اس وقت کے وزیر داخلہ
سردار ولبھ بھائی پٹیل کی طاقتوں کو کم کر کے انہیں جموں و کشمیر معاملے کو
حل کرنے کی کوشش کرنے کی آزادی نہیں دی، ورنہ وہ (مسٹر پٹیل)اس معاملے کو
بہتر طریقے سے حل کردیتے۔